یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز میں کرسمس کیک کاٹنے کی تقریب 


لاہور (سٹاف رپورٹر) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور کی نان ٹیچنگ سٹاف ایسو سی ایشن نے کرسمس کے سلسلے میںمسیحی ملازمین کے لیئے کر سمس کیک کا ٹنے کی تقر یب کا انعقاد کیا ۔ تقر یب کی صدارت وا ئس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرنسیم احمد نے کی جبکہ دیگر اہم شخصیات میں پر نسپل فل گوسپل اسمبلیز پاسٹرطارق وارث، پروفیسر ڈاکٹر مسعود ربا نی ، پروفیسر ڈاکٹر کامران اشرف، ڈاکٹر شہان عظیم،صدر نان ٹیچنگ سٹاف ایسو سی ایشن اسد شاہ، پاسٹر جا وید یو نس سمیت یو نیو ر سٹی کے مسیحی ملازمین اور ان کے فیملی ممبران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن