حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی)حافظ آباد میں پنڈی بھٹیاں کے قریب دونامعلوم ڈاکو سپئر پارٹس کے تاجر سے 5لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔ ضلع بھر میں ڈاکووں کے اندھیری نگری اور لوٹ مار نے عوام کا جینا دوبھر کردیا۔ جبکہ ممبران اسمبلی کی سفارشات پر تھانوںمیں لگنے والے ایس ایچ اوز ڈاکووںکے سامنے بے بس دیکھائی دینے لگے۔