بجلی کے نرخوں میں اضافے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں: خرم دستگیر 


اسلام آباد (نامہ نگار) وفاقی وزیر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ بجلی کے نرخوں میں اضافے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ ایسا کوئی فیصلہ زیر غور نہیں۔ وزارت توانائی گردشی قرضوں کو کم کرنے کے لیے اپنی کوششوں میں مختلف اعداد وشمار پر غور کرتی ہے۔ اس طرح کے اعداد و شمار مختلف نوعیت کی شرائط و ضوابط کو پرکھنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہر آپشن کے نتیجے میں ٹیرف میں اضافہ ہوگا۔ خرم دستگیرنے کہا کہ محصولات کی وصولی 83 فیصد تک کم ہونے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ یہ اعداد و شمار صرف ستمبر کے مہینے کے لیے ہیں جہاں پاکستان کے ایک تہائی حصے میں سیلاب کی وجہ سے صارفین کو فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ اور تاخیر سے ادائیگیوں میں ریلیف دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...