لاہور (خبر نگار) انسداد دہشتگردی کورٹ، جوہر ٹائون بم دھماکہ کیس کی سماعت، عدالت نے مزید گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت دو جنوری تک ملتوی کر دی۔ مرکزی ملزمان کے وکیل عادل جٹھہ نے رانا ثناء اللہ کی پریس کانفرنس پر سوالات اٹھا دئیے، وکیل ملزمان نے موقف اپنایا کہ رانا ثناء اللہ اور انچارج سی ٹی ڈی نے کیس کے بارے میں پریس کانفرنس کی جو آئین اور قانون کے خلاف ہے، عدالت مقدمے کی سماعت کر رہی ہے۔ پریس کانفرنس توہین عدالت کے زمرے میں آتی ہے ۔ مقدمے کے گواہان نے وہ بات کی ہی نہیں جو پریس کانفرنس میں بیان کی گئی۔ عدالت نے کہا آپ اس حوالے سے درخواست دیں پھر اس کو دیکھتے ہیں۔
جوہر ٹاؤن بم دھماکہ کیس، عدالت نے مزید گواہ طلب کر لئے
Dec 22, 2022