اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کو وزیر اعظم کے داماد ہارون یوسف کی گرفتاری سے روک دیا


اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان پر مشتمل ڈویژن بنچ نے نیب کو وزیر اعظم شہباز شریف کے داماد ہارون یوسف کو وطن واپسی پر گرفتاری سے روکتے ہوئے عدالت پیش ہونے کی ہدایت کردی۔ گذشتہ روز سماعت کے دوران ہارون یوسف عزیز کی جانب سے امجد پرویز ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ ہارون یوسف عزیز آج شام 7:35  منٹ پر قطر ائیر ویز کی فلائٹ پر  اسلام آباد آئیں گے۔ دلائل سننے کے بعد عدالت نے ہارون یوسف کی وطن واپسی پر گرفتاری سے روک دیا اور حفاظتی ضمانت کے لیے 22 دسمبر کو عدالت پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ عدالت پیش ہونے تک نیب پٹیشنر کو گرفتار نہ کرے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کے داماد ہارون یوسف عزیز کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس ہے اور ہارون یوسف نے لاہور احتساب عدالت میں سرنڈر کرنے کے لئے حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ سلمان شہباز آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں نیب کے ملزم ہیں، لاہور کی احتساب عدالت نے ہارون یوسف عزیز کو اشتہاری قرار دے رکھا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...