راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ روات نے شہری کو زہر دے کرقتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری گرفتارکرلیاملزم عابد لین دین کے تنازعہ پر محمد نعیم کو زہر دے کر قتل کرنے کے بعد فرار ہوگیا تھا پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے قتل کی اس واردات میں ملوث اشتہاری مجرم گرفتار کرلیاایس ایچ او راجہ ندیم ظفرنے بتایا کہ اشتہاری مجرم کا ساتھی فیاض الحق قبل ازیں گرفتار ہو کر چالان ہو چکا ہے واقعہ کا مقدمہ رواں سال جنوری میں مقتول کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ روات میں درج کیاگیا تھا۔