راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ پیرود ھا ئی نے کانسٹیبل کے خلاف اغواء اور بدعنوانی کی شکا یت پرمقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا پولیس نے بتا یا کہ کانسٹیبل عاقب شہزا دکے خلاف اغواء اور بد عنوانی کی شکایت موصول ہونے پر سی پی اوسید شہزا دندیم بخاری نے نوٹس لیتے ہوئے پولیس اہلکار عاقب شہزا داور ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا پولیس اہلکار عاقب شہزاد کو گرفتار کرلیا گیا سی پی او کو اپنے ٹویٹرپر شکایت موصول ہوئی کہ پولیس اہلکار نے اپنے دوستوں کے ساتھ ملکر افغان نوجوان جاوید کواڈہ پیرودھائی سے اغواء کیا اوراپنے ساتھیوں کے ہمراہ کمیٹی چوک لے گیااور افغان نوجوان سے رقم مبلغ 10لاکھ روپے چھین لئے ایس ایچ او راجہ اعزاز نے واقعہ کی اطلاع پر مقدمہ درج کرلیا ۔