محافظ، پولیس اہلکاروں نے بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے کیلئے ہوٹلوں کے باہر ڈیرے لگا لئے 

Dec 22, 2022


لاہور (احسان شوکت سے) کرسمس اور نئے سال کی آمد پر بڑے ہوٹلوں نے ایکسائز حکام کی ملی بھگت سے شراب کی بلیک میں فروخت شروع کر دی ہے۔ لاہور پولےس اہلکاروں نے بھی اپنی دےہاڑی لگانے کے لئے شراب فروش ہوٹلوں کے باہر ڈےرے ڈال لئے۔ کرسمس اور نئے سال کی آمد پر شراب فروش ہوٹلوں کی جانب سے چار گنا زائد قیمت پر سرعام شراب کی بلیک فروخت کی اور بار روم بند ہونے کے اوقات میں منہ مانگی قےمت پر 24گھنٹے سروس جاری ہے۔ ہوٹل مالکان و انتظامےہ، محکمہ اےکسائز اور متعلقہ تھانوں کی پولےس مےں مک مکا ہو چکا ہے۔ شراب بلیک سے اضافی آمدنی مےں طے شدہ فارمولے کے مطابق 40 فیصد ہوٹل مالکان و انتظامیہ، 40 فیصد محکمہ ایکسائز حکام اور 20 فیصد پولیس اور دیگر محکموں کے اہلکاروں کو ”حصہ“ پہنچ رہا ہے۔ اس لئے پولےس اور محکمہ ایکسائز نے نہ صرف چپ سادھ لی ہے بلکہ ہوٹلوں کو مکمل تحفظ بھی فراہم کےا جارہا ہے۔ پولےس اہلکاروں اور محافظوں نے بھی اپنی دےہاڑی لگانے کے لئے شراب فروش ہوٹلوں کے باہر ڈےرے لگائے ہےں۔ باہر نکلنے والے گاہکوں کو روک کر بہتی گنگا مےں ہاتھ دھو رہے ہےں۔ اس کے علاوہ جعلی شراب اور زہرےلی شراب ’شاپر“ کی فروخت بھی بڑھ گئی۔ شراب کے بڑے ڈےلر اپنے گاہکوں کو موبائل فون پر آرڈر لے کر ہوم ڈلےوری سروس فراہم کرتے ہوئے ان کے بتائے ہوئے مقام پر شراب پہنچا رہے ہےں۔

مزیدخبریں