لاہور( این این آئی) وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے داخلہ و اطلاعات عمر سرفرا ز چیمہ نے کہاہے کہ پی ڈی ایم الیکشن سے بچنے کے لئے پنجاب میں آئینی اور قانونی بحران پیدا کرنے کی کوشش میں ہے ،سیاسی میدان میں مقابلہ کرنے کی بجائے غیر آئینی ہتھکنڈے استعمال کیے جا رہے ہیں۔ اپنے بیان میں عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ شریف زرداری گینگ کی نالائقی اور چوری کی وجہ سے معیشت تباہ ہو رہی ہے،آئینی اداروں کو ذاتی خواہشات پرچلانے سے سیاسی عدم استحکام پیدا کیا گیا ،شریف زرداری گینگ پنجاب میں الیکشن کے راہ میں روڑے اٹکا رہا ہے ،سیاسی عدم استحکام کے خاتمے تک کوئی پالیسی یا اقدامات سودمند نہیں ہو سکتے
عمر سرفراز چیمہ