ٹیسٹ رینکنگ :بابر اعظم کی ترقی ‘دوسرے پوزیشن پر آگئے 

Dec 22, 2022


لاہور(سپورٹس رپورٹر)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی، قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم ایک درجہ چھلانگ لگا کر دوسرے نمبر پر آگئے۔ نئی رینکنگ کے مطابق آسٹریلیا کے مارنوس لابوشین کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کراچی ٹیسٹ میں انگلینڈ کیخلاف 78 اور 54 رنز کی اننگز کھیل دوبارہ دوسری پوزیشن پر قبضہ جمالیا ہے۔پاکستان کے خلاف سابق انگلش کپتان جو روٹ کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہ دیکھا سکے جس کے باعث وہ پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔انگلینڈ کیخلاف اپنی سرزمین پر دوسرے ٹیسٹ میچ میں 63 اور 94 جبکہ 23 اور 53 رنز کی اننگز کھیل کر مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل 3 درجے ترقی پاکر 59 نمبر پر آگئے ہیں۔ وکٹ کیپر بیٹر رضوان کی 7 درجے تنزلی ہوئی ہے جس کے بعد وہ 29 ویں جبکہ عبداللہ شفیق 7 درجے تنزلی کے بعد 25 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔بائولرز میں شاہین آفریدی 2 درجے تنزلی کے بعد ساتواںجبکہ ابرار احمدکا 63 واں نمبر ہے۔ٹیسٹ بیٹرز میں تیسرا نمبر آسٹریلیا کے سٹیو سمتھ کا ہے اور آسٹریلیا کے ہی ٹریوس ہیڈ تین درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔  انگلینڈ کے بین سٹوکس  23 ویں نمبر اور ہیری بروک 44 ویں نمبر پر آگئے۔بائولرز میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز ‘آل راؤنڈرز میں بھارت کے رویندرا جدیجہ کا پہلا نمبر برقرار ہے۔

مزیدخبریں