ہر ماہ تنخواہوں میں تاخیر محکمہ ریلوے کا وطیرہ بن چکا ہے،  شوکت اعوان 


راولپنڈی ( سٹاف رپورٹر) تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور انتظامیہ کی بے حسی ریلوے  مزدورں کے پیٹ پر لات مارنے کے مترادف ہے ہر ماہ تنخواہوں کا لیٹ ہونا محکمہ کا وطیرہ بن چکا ہے۔ جب متعلقہ افسران سے رابطہ کیا جائے تو ان کی طرف سے روز نت نئے بہانے سننے کو ملتے ہیں ہماری تنخواہیں ادانہ کی گئیں تو  بھوک ہڑتالی کیمپ سے آگے بڑھ کر ریل کا چلتا پہیہ روکنے پر مجبور ہو جائیں گے تنخواہیں مزدور کا پہلا حق ہے اور اپنا حق حاصل کرنے کے لئے ہر حد تک جائیں گے ان خیالات کا اظہار ریل مزدور الائنس کے قائدین شوکت علی اعوان،ڈاکٹر بابر خان قادری، شوکت خان جدون، زاہد خان، مجتبی ناصر نے کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن