چونیاں : بااثر افراد کا مٹی ڈال کر سرکاری جوہڑ پر قبضہ‘ مسیحی برادری کا احتجاج

Dec 22, 2022

چونیاں(نمائندہ نوائے وقت) مسیحی برادری نے پریس کلب چونیاں میں جوہر پر قبضہ مافیا کے خلاف احتجاج کیا۔ چیئرمین اقلیتی امن کمیٹی چونیاں چوہدری شفیق حاکم خاں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کہا کہ جوہر کا پانی گلی محلوں میں ندی نالے کا منظر پیش کر رہا ہے، قبضہ مافیا نے مٹی ڈال کر سرکاری جوہر پر قبضہ کر کے سیورج کا پانی روڈ اور لوگوں کے گھروں پر ہی چھوڑ رکھا ہے جس سے گھروں میں ایک سے دو فٹ پانی کھڑا ہے مسیحی برادری کا مزید کہنا ہے گندے پانی کی وجہ سے لوگوں مختلف بیماریوں کا شکار ہوں رہے ہیں۔ مسیحی برادری اور علاقہ مکینوں نے ڈی سی قصور اور اسسٹنٹ کمشنر چونیاں سے قبضہ مافیا کے خلاف  نوٹس لینے مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں