بھوئے آصل (نامہ نگار) کوٹ رادھاکشن تا قصور روڈاور رائیونڈ تا قصور روڈ کا شاندار افتتاح، مجموعی طور پر 4ارب روپے کی خطیر رقم سے سڑک کی تعمیر کا افتتاح کرنے کے موقع پر اہل علاقہ کی طرف سے مبارک باد ، تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز کوٹ رادھاکشن مین کوٹ رادھاکشن قصور روڈ پر تحریک انصاف تحصیل کوٹ رادھاکشن کی طرف سے اہل علاقہ کے دیرینہ مسئلہ کوٹ رادھاکشن تا قصور روڈ اور رائیونڈ تا قصور روڈ کی تعمیر کی افتتاحی تقریب میں تحریک انصاف ضلع قصور و ٹکٹ ہولڈر این اے 138 پی ٹی آئی سردار راشد طفیل خاں ،سردار طالب حسین نکئی ایم این اے ، شبیر احمد گجر ، رانا اسلم خاں، رانا امتیاز احمد خاں، سردار امجد طفیل احمد ، رائو داور حیات خاں، رانا تنویر حیات جوئیہ، میاں رئوف احمد ، ملک فرزند علی کھوکھر و دیگرنے شرکت کی اور سڑکوں کی تعمیر کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پرمقررین نے اہل علاقہ کی کثیر تعدادسے خطاب کرتے کہا کہ عمران خان ہی ملک کو درپیش مسائل اور بحرانوں سے نکال سکتے ہیں ۔