توہین عدالت کی درخواست  عثمان بزدار‘ پرویزالٰہی کو نوٹس جاری

Dec 22, 2022


لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے توہین عدالت کی درخواست پر سابق وزیر اعلی عثمان بزدار، پرویز الہی سمیت دیگران کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔


 سابق ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ افسر ہیلتھ لاہور ڈاکٹر فیاض احمد رانجھا نے درخواست میں موقف اپنایا کہ سیاسی بنیادوں پر ریگولر انکوائری کے بغیر 88 لاکھ 55 ہزار کی مالی بدعنوانیوں پر مقدمہ قائم کر کے نوکری سے نکال دیا گیا۔ شریک ملزم شاہد اکرم کو بری کر دیا گیا۔
نوٹس

مزیدخبریں