امپورٹڈ حکومت کی پالیسیوں سے تاجر،کسان دلبرداشتہ ہوچکے : اسلم بلوچ

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سینئر رہنما و مرکزی انجمن تاجران کے چیئرمین الحاج ملک اسلم بلوچ نے کہا ہے کہ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کی اقتدار کے ذریعے لوٹ مار کرنے کی پالیسی کو ایک بار پھر عوامی خدمت کی پالیسی سے تبدیل کریں گے اور آئندہ انتخابات حقیقی آزادی کی جدوجہد کو مضبوط بنیاد فراہم کریں گے امپورٹڈ حکومت کی پالیسیوں سے تاجر،کسان،سرمایہ کار دلبرداشتہ ہوچکے ہیں ، (ن) لیگ پنجاب میں کئی دہائیوں سے اقتدار پر براجمان رہی لیکن اس نے عوام کے بنیادی مسائل حل نہیں کئے۔

ای پیپر دی نیشن