لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ‘نیوزی لینڈ ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کیلئے امپائرز کا بھی اعلان کیا گیا ہے، پہلے ٹیسٹ میں ایلکس وارف اور علیم ڈار (آن فیلڈ)، احسن رضا (تھرڈ امپائر)، آصف یعقوب (فورتھ امپائر) اور محمد جاوید ملک (میچ ریفری) کی ذمہ داری ادا کریں گے جبکہ 3 تا 7 جنوری کھیلے جانے والے دوسرے ملتان ٹیسٹ میں ایلکس وارف اور علیم ڈار (آن فیلڈ)، احسن رضا (تھرڈ امپائر)، راشد ریاض (فورتھ امپائر)، ڈیوڈ بون (میچ ریفری) فرائض انجام دیں گے۔