منی پور (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی ریاست منی پور میں سکول بسوں کو ٹریفک حادثے میں 15 طالبات ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دو سکول بسیں بچیوں کو سالانہ سیاحتی دورے پر لیکر جا رہی تھیں کہ منی پور کے ضلع نونی میں بے قابو ہو کر الٹ گئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے میں 15 طالبات ہلاک اور متعدد شدید زخمی ہوئیں، کئی زخمی طالبات کی حالت تشویشناک ہونے کے بعد اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔ بھارتی حکام کا کہنا ہے زخمی طالبات کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے اور حادثے کی وجوہات جاننے کی کوشش بھی کر رہے ہیں۔
منی پور حادثہ