لاہور (نامہ نگار)لاہور شہر میں گزشتہ روز 3 مقامات پر احتجاج و دھرنوں کے باعث ٹریفک کا نظام شدید متاثر ہوا۔ مختلف شاہراﺅں پر گاڑیوں کی میلوں لمبی قطاریں لگی رہیں۔ جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ جیل روڈ سروسز ہسپتال کے سامنے پیرامیڈیکل سٹاف نے احتجاج و دھرنا گورنر ہاﺅس کے سامنے لویہ جرگہ کے کارکنوں کا احتجاج جبکہ کسان اتحاد ریلی کیوجہ سے ٹھوکر نیاز بیگ سے داخلی و خارجی راستہ بند رہا۔ آواری چوک، ڈیوس چوک، چائنہ چوک سے جانب گورنر ہاﺅس ٹریفک ڈائیورشن لگائی گئی، پل نہر جیل روڈ سے جانب شادمان ٹریفک کو ڈائیورٹ کرا دیا گیا، ٹھوکر نیاز بیگ سے ٹریفک کو ای ایم ای روڈ پر چلایا گیا۔
ٹریفک بند