راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے امور نوجوان شیزہ فاطمہ نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس میں گلوبل انٹر پرینیورشپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کی لیپ ٹاپ سکیم دوبارہ شروع کر دی گئی ہے۔ جس کا مقصد نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا اور ملک میں انٹرپرینیورشپ کو فروغ دینا ہے۔ راولپنڈی چیمبر مینٹورشپ کے لیے پارٹنر بنے، سٹوڈنٹ لون کے حوالے سے چیمبر کے ساتھ معلومات شیئر کی جائیں گی۔ پروگرام کے تحت حکومت کا مقصد 15 اور 29 سال کی عمر سے زائد نوجوانوں کو قرض فراہم کرنا ہے۔ پانچ لاکھ تک کے قرض پر کوئی سود نہیں ہے۔ نوجوان pmyp.gov.pk پر جا کر ان مواقع تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ خواتین کے لیے 50 فیصد حصہ ہوگا جب کہ خواجہ سرا¶ں کو بھی جگہ دی جائے گی۔
شیزہ فاطمہ
وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم دوبارہ شروع کر دی: شیزہ فاطمہ
Dec 22, 2022