اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) صدر ڈاکٹر عارف علوی سے کوآرڈینیٹر جنرل کامسٹیک، پروفیسر ڈاکٹر اقبال چوہدری نے ملاقات کی۔صدر پاکستان جو کامسٹیک کے چیئرمین بھی ہیں نے کامسٹیک کے پروگراموں کو سراہا اور کہا کہ آج کامسٹیک او آئی سی نظام میں سب سے زیادہ متحرک اداروں میں سے ایک ہے۔ ڈاکٹر علوی نے افریقہ کے لیے کامسٹیک ہیلتھ پروگرام کو سراہا اور افریقی اور او آئی سی کے دیگر رکن ممالک کو درپیش صحت کے مسائل سے نمٹنے کے لیے اس پروگرام کو مزید بڑھانے کا مشورہ دیا۔ ڈاکٹر علوی نے کوآرڈینیٹر جنرل، پروفیسر چودھری کو مشورہ دیا کہ وہ او آئی سی کے رکن ممالک کے لیے ڈیجیٹل سکلز پروگرام شروع کریں، تاکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں ابھرتی ہوئی ملازمتوں سے جلد از جلد فائدہ اٹھایا جا سکے۔
ملاقات