پن بجلی کی صلاحیت کو بروئے کار لانے کی ضرورت ہے: وزیر مملکت پاور 

Dec 22, 2022


اسلام آباد (نامہ نگار) پاکستان ہائیڈرو پاور سیکٹر پر دوسری بین الاقوامی کانفرنس کے مقررین نے پائیدار اقتصادی ترقی کےلئے قومی گرڈ سسٹم میں صاف اور سبز بجلی شامل کرنے کےلئے ملک میں پن بجلی کی صلاحیت کو بروئے کار لانے کی ضرورت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ہائیڈل اور قابل تجدید توانائی پیدا کرنے کے بہت بڑے وسائل سے نوازا گیا ہے اور ان تمام وسائل کو صاف اور سبز توانائی پیدا کرنے کے لیے استعمال کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ وزیر مملکت برائے پاور ڈویژن ہاشم نوتیزئی نے کانفرنس کے منتظمین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے وژن کے تحت موجودہ حکومت مقامی وسائل خصوصاً ہائیڈل، ہوا اور شمسی توانائی سے توانائی پیدا کرنے پر خصوصی توجہ مرکوز کر رہی ہے۔ حکومت کے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے انہوں نے سرمایہ کاروں کو آگے آنے اور کلین اینڈ گرین انرجی میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی۔
ہاشم نوتیزئی 

مزیدخبریں