اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) ”بین الاقوامی بحری امور سمپوزیم 2022ئ“ موضوع ”بحرہند خطے میں اقتصادی امور کے مواقع“ تھا۔ دوسرے روز کے اختتامی سیشن کے مہمان خصوصی وائس چیف آف نیول سٹاف وائس ایڈمرل فیصل رسول لودھی ہلال امتیاز ملٹری تھے۔ انہوں نے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ دھائی اتحادات، معیشت اور فیصلہ سازی کی ہے، موسمیاتی تغیر سے نوح انسانی کو شدید خطرات لاحق ہیں، جیو سیاسیات اور جیو اقتصادیات کو مختلف ممالک ساتھ ساتھ لے کر چل رہے ہیں، چین اور امریکہ کی مثال سامنے ہے جہاں دونوں کے مابین تجارت شاید سب سے زیادہ ہے، بلیو اکانومی میں پاکستانی معیشت کے لیے بہت سے مواقع ہیں، مختلف تحقیقات بتاتی ہیں کہ بحرہند دنیا کی تجارت کا 5واں حصہ پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ سمندر سے متعلق اندھے پن کا معاملہ اب بہتر ہو رہا ہے، لوگ سمندروں کی اہمیت کو سمجھ رہے ہیں۔
وائس ایڈمرل فیصل رسول لودھی