سرگودھا کم سن بچے، فیروز والا میں لڑکی سے زیادتی 


سرگودھا فیروز والہ (نامہ نگاران) سرگودھا میں اوباش کی کم سن اور فیروز والہ میں نوجوان نے لڑکی سے زیادتی کر ڈالی۔ ذرائع کے مطابق سرگودھا کے علاقہ مٹھ لک میں محنت کش محمد رمضان کا تین سالہ بیٹا گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ اوباش نوجوان ندیم نے مبینہ طور پر ساتھ لیجا کر بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا اور فرار ہو گیا۔ تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقے چٹھہ کالونی (کوٹ عبدالمالک) میں نوجوان افضال نے دوشیزہ (ط) کو شادی کا جھانسہ دے کر اس کے ساتھ زیادتی کرتا رہا۔ بعد میں نوجوان نے شادی کرنے سے انکار کردیا۔ فیکٹری ایریا پولیس نے زیادتی کا نشانہ بننے والی دوشیزہ کی والدہ کی رپورٹ پر ملزم افضال کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تاہم ملزم گرفتار نہ ہوسکا۔
زیادتی 

ای پیپر دی نیشن