ٹرک نے سبزی فروشوں کا رکشہ کچل دیا‘ بھیلو مہار سٹاپ کے قریب موٹر سائیکل سوار نصراللہ کو ٹرالر کی ٹکر، رانا ٹا¶ن ٹول پلازہ ، گاڑیوں کا تصادم، متعدد افراد زخمی 


فیروزوالا‘ گجرات‘ وزیر آباد، ننکانہ‘ نارنگ منڈی (نامہ نگاران+نمائندہ خصوصی + نمائندہ نوائے وقت) شدید دھند کے سبب ٹریفک حادثات کا سلسلہ جاری ہے۔ گجرات 5‘ سیالکوٹ میں موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہو گئے۔ نارنگ 10‘ ننکانہ میں 6 طلباءزخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق ڈسکہ سیالکوٹ روڈ پر بھیلو مہار سٹاپ کے قریب شدید دھند کے باعث موٹرسائیکل اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجہ میں نصر اللہ خان شدید زخمی ہو گیا اور بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ گجرات جی ٹی روڈ پر سبزی منڈی کے قریب ٹرک نے سروس روڈ پر جانے والے چنگ چی رکشہ کو کچل ڈالا۔ ریسیکو حکام کے مطابق حادثہ اتنا شدید تھا کہ رکشہ میں سوار 5 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ پولیس اور ریسیکو عملہ نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر نعشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر عزیز بھٹی شہید ہسپتال منتقل کر دیا۔ تین افراد ایک ہی محلے باغ باوا کے رہائشی ہیں جن کی عمریں 50 سے 70 سال کے درمیان ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ریسکیو ٹیم نے بتایا کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا اور حادثہ میں ہلاک ہونے والے افراد سبزی فروش تھے جن کی شناخت 56سالہ مرزا امجد بیگ سکنہ فتوپورہ، 70سالہ حاجی صادق، 60سالہ عبدالشکور، 50سالہ فضل حسین سکنائے باغ باوا، 40سالہ محمد شفیق سکنہ نور پور کے ناموں سے ہوئی ہے۔ لاہور سے نارووال جانے والی بس نے مرید روڈ پر شدید دھند کے باعث سڑک کنارے کھڑی نجی سکول کی بس کو ٹکر مار دی جس سے بس میں سوار تین بچے شدید زخمی ہوگئے۔ جبکہ کالاخطائی روڈ پر رکشہ سے سات مسافر شدید زخمی ہوئے۔ تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ننکانہ صاحب میں نجی سکول کا رکشہ بے قابو ہوکر مسافر بس سے ٹکرا گیا۔ حادثہ کے نتیجہ میں 16 سالہ مریم‘ 14 سالہ طحہ‘ 24 سالہ ثمینہ بی بی‘ 9 سالہ عروبہ‘ 26 سالہ لاریب اور 12 سالہ عبدالرفیع زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو 1122 کے عملہ نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد سرکاری ہسپتال منتقل کر دیا۔ پکی گڑھی سیالکوٹ روڈ وزیر آباد کے قریب شدید دھند کے سبب منی مزدا جس پر سلنڈر لوڈ تھے کا ٹرک کیساتھ تصادم ہو گیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق منی مزدا کا ڈرائیور 45 سالہ ندیم سکنہ میترانوالی موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ جی ٹی روڈ پر رانا ٹاو¿ن ٹول پلازہ اور سومریہ پل کھوڑی کے قریب ٹریفک کے مختلف حادثات میں درجنوں گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے، جن کو ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔ حادثے میں بعض گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔ ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرنے ٹریفک بحال کرائی۔

دھند حادثات

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...