کراچی(نیوز رپورٹر)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ الزام تراشی کا سلسلہ بند ہونا چاہیے معاشی استحکام کیلئے موجودہ حکمرانوں کی کارکردگی مایوس کن ہے،بیرونی قرضے ملک کی معیشت کا دیوالیہ کررہے ہیں حکمران نئے ذرائع ڈھونڈنے کی بجائے قرضوں سے کام چلا رہے ہیں ،قرضے لینے والے ملک ترقی نہیں کرتے بلکہ مقروض بن جاتے ہیں ،کراچی سمیت ملک بھر میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا ہے ،دنیا میں سب سے زیادہ مہنگی بجلی کراچی اور ملک کے شہریوں کو فراہم کی جارہی ہے ،سبزیاں پھل فروٹ میں 200فیصد اضافہ ہوچکا ہے ،دودھ180 روپے فروخت ہورہا ہے ،دوائیاں سرکاری اسپتالوں میں غریب کو میسر نہیں ہے ،دوائیاں غریب کی پہنچ سے دور ہوچکی ہے ،موجودہ حکمران اچھی صحت ،تعلیم دینے اور معیشت کو بہتر بنانے میںبری طرح ناکام ہوچکے ہیں ،ملک میں غیر معیاری جعلی ادویات فروخت ہورہی ہیں ،مہنگائی کا بڑھتا ہوا طوفان غریب سے جینے کا حق چھین رہا ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر اورنگی ٹائون سے آئے ہوئے معززین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ معاشی استحکام کیلئے تاجر ،صنعتکار ،مزدور کسان سب قربانی دینے کو تیار ہیں حکومت کو میڈان پاکستان پالیسی مرتب کرنا ہوگی ،ٹیکس کی صورت میں غریب کا خون نچوڑا جارہا ہے غریب غریب تر اور امیر امیرتر ہورہا ہے ،حکومت کے فلاح وبہبود کے پروگرام کرپشن کی نظر ہوگئے ہیں ،کرپشن کوختم کرنے کے دعوئے کرنیوالوں کے دور حکمرانی میں کرپشن کا ہونا خود حکومت پر سوالیہ نشان ہے ،مہنگائی کے خلاف اب خاموش نہیں رہیں گے عوام کو ان کے حقوق دلانے اور حکمرانوں کو آئینہ دیکھانے کیلئے ملک بھر میں مہنگائی مٹائواحتجاج کا سلسلہ شروع کردیا ہے ۔
ٹیکس کی صورت غریب کا خون نچوڑا جارہا ہے ،ثروت اعجاز قادری
Dec 22, 2022