شہر بھر میں ڈاکوآزاد‘ نوجوانوں کو بے رحمی سے قتل کررہے‘ فاروق ستار


کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سربراہ تنظیم (ایم کیو ایم)پاکستان بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار نے ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوانوں کی قیمتی جانوں کے نقصان پر صدمہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج پھر کورنگی کے رہائشی 16 سالہ نوجوان محمد عامر کو اسکے گھر کے باہر ڈاکوؤں نے قتل کردیا۔ قبل ازیں این ای ڈی کے نوجوان طالب علم کو ڈکیتوں نے نشانہ بنایا‘دو روز قبل کورنگی میں طالب علم اظہر مسعود کو ڈاکوں نے قتل کیا تھا ۔ شہر بھر میں آزاد پھرتے ڈاکو جس طرح کراچی کے نوجوانوں کو بے رحمی سے قتل کررہے ہیں۔ صوبائی حکومت نے شہر کراچی کو مکمل طور پر چوروں، لٹیروں، اور ٹارگٹ کلرز کے رحم و کرم پر چھوڑ رکھا ہے۔ شہر کراچی میں قانون نام کی کوئی چیز موجود نہیں۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے صوبائی حکومت جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سخت کارروائی عمل لاکر نوجوانوں کے خانوادوں کو انصاف فراہم اور شہر بھر میں جاری اسٹریٹ کرائمز کی روک تھام کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔ اظہر مسعود اور محمد عامر کے لواحقین سے دلی تعزیت کرتا ہوں اللہ پاک سے اظہر مسعود اور محمد عامر کے سوگواران کے لئے صبرِ جمیل کی دعا کرتا ہوں۔

ای پیپر دی نیشن