کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) معروف سماجی و پی پی رہنما رزاق باجوہ کی جواں سالہ صاحبزادی جو کچھ مہینوں سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھی اور نجی اسپتال میں زیر علاج تھیں ،آج رضائے الہی سے اپنے خالق حقیقی سے جا ملی ،ان کی نماز جنازہ بعد نماز مغرب عا لمی مرکزفیضان مدینہ میں ادا کی گئی جس میں عزیزو اقارب دوست احباب سمیت ،مذہبی، سماجی، سیاسی،ارکان اسمبلی ، کاروباری وکلا برادری، سیاسی کارکنان سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی ،اور ان کو آہوں ، سسکیوں میں سینکڑوں لوگوں کی موجودگی میں سپرد خاک کردیا گیا،ان کے ایصال ثواب برائے سوئم ،کی محفل کاانعقاد باجواہ ہاؤس میں بروز جمعرات عصر تا مغرب کیا گیا ہے۔