کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وفاقی اردو یونیورسٹی انجمن غیر تدریسی ملازمین ویلفیئر ایسوسی ایشن گریڈ 1تا16(عبدالحق کیمپس) کی تقریب حلف برداری کے موقع پر قائم مقام شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیاء الدین نے نو منتخب عہدیداران صدر خالد عمر،سنیئر نائب صدر فضل ندیم،نائب صدر مومن زادہ ،جنرل سیکرٹری رضوان رئیسی،ڈپٹی جنرل سیکرٹری نعیم، جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر فرحانہ کوثر، ڈپٹی جوائنٹ سیکرٹری عبد الطیف ،پریس سیکرٹری شاہد علی خان، رابطہ سیکرٹری خالد حسین آگرو، آفس سیکرٹری عمانوئیل جاوید اور خازن محمد خان سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔ تقریب حلف برداری سے قائم مقام شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیاء الدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ کے ترقی و سر بلندی اساتذہ کے ساتھ ساتھ غیر تدریسی ملازمین سے بھی جڑی ہوئی ہے۔ انہوں نے جامعہ میںمالی بحران پر ملازمین کو بتایا کہ سابقہ ادوار میں بے ضابطگیوں کی وجہ سے آج جامعہ کو مالی بحران کا سامنا ہے بہت جلدہم اس بحران سے نکل جائیں گے اور آئندہ کے اقدامات کے حوالے سے ملازمین کو اعتماد میں لیا ۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ جامعہ کے ملازمین اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔شیخ الجامعہ نے یقین دلایا کہ جامعہ کے ملازمین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔ اس موقع پر عبدالحق کیمپس کے نو منتخب صدر خالد عمرنے ملازمین کے عرصہ دراز سے زیرالتواء کاموں کو فوری حل کرنے پر زور دیا۔غیر تدریسی ملازمین کے چند دیرینہ مطالبات منظوری کیلئے پیش کئے جن میں2014 کے ڈی پی سی میں رہ جانے والے ملازمین ،ڈیلی ویجز، کنٹریکٹ اور زائد العمر ملازمین کی مستقلی،میڈیکل پینل اسپتالوں میں اضافہ،ملازمین کے تعلیمی قابلیت پر کیڈر کی تبدیلی،سنیارٹی لسٹ کی اجرائ،سابقہ دور کے اپگریڈیشن میں رہ جانے والے ملازمین ،لیوانکشمنٹ کی اجرائ،غیر تدریسی ملازمین کے لئے اندورنی سلیکشن بورڈ کا انعقادوغیرہ شامل تھے۔آفیسر ویلفیئر کے سابقہ امیدوار سنیئر ملازم صدر عبد المجید کامریڈ نے ملازمین کے مسائل پر روشنی ڈالی ۔تقریب میں ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن بشیربگھیو نے نو منتخب کابینہ کو مبارکباد دی اورٹریژرار عاصم بخاری نے جامعہ کے مالی مسائل کے بارے میں آگاہ کیا۔پروگرام میں صدر خالد عمر کے والد خوشحال اکبر شاہ ،ڈاکٹراصغر دشتی،حنیف کاندھرو،عبدالمالک ،گلشن قبال کیمپس کے صدر محمد عدنان اختر،جنرل سیکریٹری ریحان علی ،عاطف اسرار،طلال،اسامہ شکیب ،سید دانش علی، اویس عطاء گورمانی،آصف رفیق،گلیوریہ شیرازی،قراۃ العین،ہلال بختیار سمیت غیر تدریسی عمّال کثیر تعداد میں شریک تھے۔تقریب میں میزبانی کے فرائض ڈاکٹر فرحانہ کوثر اور فیصل عطاء گورمانی نے ادا کیے۔پروگرام کے اختتام میں انجمن کے عہدیداران نے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈکٹر محمد ضیاء الدین ،ٹریژرار عاصم بخاری ، ڈائریکٹر ایوننگ پروگرام، ڈاکٹر اصغر دشتی ، اقبال نقوی،محمد عدنان اختراورابراہیم عباسی کو اجرک کا تحفہ پیش کیا ۔