کراچی (نوائے وقت رپورٹ) شہر قائد کے علاقے کورنگی زمان ٹاﺅن میں پولیس اور ڈاکوﺅں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں پولیس ہیڈ کانسٹیبل شہید ہو گیا جبکہ احسن آباد میں ڈکیتی مزاحمت پر ایس ایچ او بن قاسم ٹاﺅن سمیت 2 افراد ڈکیتوں کی گولیوں کا نشانہ بن گئے۔ کورنگی مہران ٹاﺅن میں پولیس اور ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے جبکہ پولیس نے تعاقب کے بعد فائرنگ کے تبادلے میں دونوں ڈاکوﺅں کو ہلاک کر دیا۔ پولیس حکام کا دعویٰ ہے کہ کورنگی مہران ٹاﺅن میں پولیس مقابلے میں مارے جانے والے ڈاکو زمان ٹاﺅن میں شہید ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل منظور کے قتل میں ملوث ہیں۔ شہید اہلکار کے ساتھ موجود دوسرے اہلکار نے ہلاک ملزمان کو شناخت کر لیا۔
پولیس مقابلہ
کراچی: مقابلے میں پولیس اہلکار شہید‘ 2 ڈاکو ہلاک‘ ایس ایچ او سمیت 3 زخمی
Dec 22, 2022