ہالانی (نامہ نگار) نوشہرو فیروز گروہی تصادم میں ماں بیٹا بہو زخمی، پڈعیدن کی راجپوت برادری کا دھمکیوں کیخلاف احتجاج، مورو پولیس تھانہ کی حدود سندھ کالونی میں معمولی بات پر زرداری برادری کے افراد کے مبینہ حملے میں وقار علی اجن ان کی اہلیہ اور والدہ زخمی ہوگئی جنہیں اسپتال منتقل کر دیا، زخمی وقار علی اجن کے مطابق زرداری برادری کے حملہ آوروں نے گھر پر حملہ کرکے انہیں زخمی کیا، پڈعیدن کی رہائشی راجپوت برادری کے افراد نے سلطان راجپوت، صدام راجپوت کی قیادت میں احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ شر برادری کے غلام حیدر شر، منظور شر، مجید شر اور دیگر نے انکا جینا محال کردیا۔
نوشہرو فیروز میں گروہی تصادم میں ماں ،بیٹا اوربہو زخمی
Dec 22, 2022