نواب شاہ( نامہ نگار)الخدمت فائونڈیشن جماعت اسلامی کی جانب سے نواب شاہ اور باندھی کے بارش متاثرین اور مستحق 180 خاندانوں میں ونٹر پیکیج کے تحت گرم بستر اور10,10 کلو چاول تقسیم کئے گئے ،باندھی میں منعقدہ تقریب سے جماعت اسلامی ضلع شہیدبینظیرآباد کے امیرسرور احمد قریشی،طارق جاوید آرائیںاور حاجی خیرالدین قریشی نے خطاب کیاجبکہ نواب شاہ میں سانگھڑ روڈ پر ایک ہال میں منعقدہ تقریب سے امیر ضلع کے علاوہ الخدمت فائونڈیشن کے ضلعی صدر محمدسلمان رئوف نے خطاب کیا ،مقررین نے کہا کہ الخدمت فائونڈیشن اور جماعت اسلامی کے کارکنان پورے ملک میں بلا امتیاز دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف ہیں ،حالیہ بارشوں اور سیلاب نے سندھ ،بلوچستان اور پنجاب کے بعض اضلاع میں جو تباہی مچائی سب سے پہلے الخدمت مدد کیلئے پہنچی،نواب شاہ سمیت پورے ضلع میں کروڑوں روپے کا راشن،ترپال اور خیمے تقسیم کئے اور درجنوں فری میڈیکل کیمپ لگائے جس کا سلسلہ اب بھی جاری ہے انہوں نے مخیر حضرات کے تعاون کو بھی سراہا،تقریبات میں جماعت اسلامی کے ضلعی جنرل سیکریٹری سردار احمد آرائیں،قاری عبدالوحید،اصغر علی ،عبدالخالق قریشی ودیگر شریک تھے۔