حیسکو نا اہلی،12 سالہ بچہ ہائی وولٹیج تاروں  میں آکر جھلس کر زخمی

Dec 22, 2022


قاضی احمد (نامہ نگار)ایس ڈی او حیسکو کی نا اہلی کی وجہ سے بارہ سالہ بچہ اسکول جاتے ہوئے 11 ہزار وولٹیج کی تاروں میں آ کر جھلس کر شدید زخمی ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق   مگسی فارم کا رہائشی 12سالہ بچہ ریاض بروہی اسکول جاتے ہوئے ہائے وولٹیج کی گیارہ ہزار وولٹیج کی تاریں نیچے ہونے کی باعث جھلس کر شدید زخمی ، تشویشناک حالت میں نوابشاہ اسپتال منتقل کیا گیا ۔نواب شاہ ہسپتال میں حالت بگڑنے پر حیدرآباد کی اسپتال منتقل کیا گیا ڈاکٹروں کے مطابق زخمی ہونے والے بچے کی حالت انتہا نازک ہے جبکہ اس کا چالیس فیصد جسم جھلس چکا ہے جس کا علاج جاری ہے ۔بچے کے والد علی حسن بروہی نے میڈیا کو بتایا کہ گیارہ ہزار کی بجلی کی تار چند دنوں سے نیچے تھی جس کی شکایت ہم نے ایس ڈی او حیسکو کو کی تاہم کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی ۔ 

مزیدخبریں