جرائم پیشہ افراد دیدہ دلیری سے ڈکیتیوں  میں مصروف ، پولیس خاموش 


محراب پور(نامہ نگار) محراب پور معروف شاہراہ سے رہزن موٹر سائیکل چھین کر لے گئے، ٹرانسفارمر، سولر پلیٹ کی وارداتیں ،محراب پورپولیس بھتہ وصولی میں مصروف ہے اور جرائم پیشہ افراد دیدہ دلیری سے ڈکیتی میں مصروف ہیں محراب پور اسپتال کے پاس معروف ہالانی روڈ جیسی معروف سڑک پر بزنس سٹی آفس اور نیو ہنڈا شو روم کے پاس غفور میمن ٹائر شاپ سے ڈاکو ؤں نے اسلحہ کے زور پر نئی 2023 ماڈل 125 موٹر سائیکل چھین لی اورڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے دیدہ دلیری سے فرار ہوگئے، خان واہن پولیس تھانہ کی حدود گاؤں کوڑو کیریو میں چور زرعی اراضی پر لگے ٹرانسفارمر سے کوائیل نکال لی۔ مورو پولیس تھانہ کی حدود ملک کالونی میں چور عمران لانگا کے گھر کی چھت سے سولر پلیٹ چرا کر لے گئے۔

ای پیپر دی نیشن