لودہراں (نامہ نگار )ملتان ڈویژنل صدر انجمن پٹواریان رائے محمدعارف کی عہدیداران کے ہمراہ پٹواریوں کے ہڑتالی کیمپ میں آمد ضلعی صدر ایپکا محمداسلم قریشی، ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین ملک رستم خان اور دیگر محکموں کے صدور عہدیدران بھی ہڑتالی کیمپ میں موجود تھے۔ ہڑتالی کیمپ میں میلسی، وہاڑی، کہروڑپکا اور دنیا پور کے صدور،جنرل سیکرٹریز اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔ پٹواریوں کے ہڑتالی کیمپ سے ملتان ڈویژن کے ڈویژنل صدر رائے محمد عارف نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج بروز جمعرات کو ہمیں اپنے دیگر عہدیداران کے ہمراہ کمشنر ملتان، ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان سے ملاقات کر کے لودھراں کے پٹواریوں کے مطالبات پیش کرونگا اور سرکل آفیسر اینٹی کرپشن لودھراں کو ضلع بدر ہر صورت کرائیں گے علاوہ