ویون گروپ کے جاز اورترک سیل نے BiP میسنجر متعارف کرادیا

Dec 22, 2022

کراچی(کامرس رپورٹر)دنیا بھر میں ڈیجیٹل سروسز فراہم کرنے والے معروف آپریٹر ویون نے اپنے ڈیجیٹل آپریٹر جاز کے ذریعے پورے پاکستان میں تیزرفتار مواصلاتی پلیٹ فارم ’ BiP‘لانچ کردیا ہے۔جاز اور ترک سیل کے مابین معاہدہ کے بعد BiP کی ڈویلپرز، پیغام رسانی،کالز اور شیئرنگ سروس کو پاکستان کے 18کروڑ 80 لاکھ موبائل فون صارفین کے لیے پیش کیاجائے گا۔دنیا کے 192 ممالک میں پہلے سے ہی استعمال ہونے والی ایپ’BiP ‘ایک مفت اور تیزرفتار مواصلاتی ایپ ہے جو محفوظ پیغام رسانی، اعلیٰ معیار کی آواز اور ویڈیو کالز، خفیہ پیغامات، مختلف زبانوں کا فوری ترجمہ کے ساتھ ساتھ کھانے پینے، کھیل، تفریح اور فیشن کی معلومات بھی پیش کرتی ہے۔پاکستان میں BiP سروس کو 2023 کی پہلی ششماہی میں شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔پاکستانی موبائل فون صارفین اپنے پلے اسٹور کے ذریعے یہ ایپ ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے۔ویون گروپ کے سی ای او کان ترزی اوگلو(Kaan Terzioglu) نے کہا کہ ،’’پیغام رسانی ایک سٹریٹجک ایپلی کیشن ہے جو ہمارے ڈیجیٹل آپریٹر کی حکمت عملی کا اہم حصہ ہے ۔ ہمارا ارادہ ہے کہ ہم جن ممالک میں کام کرتے ہیں وہاںسروسز کی ایک وسیع رینج کے ساتھ پیغام رسانی کا حل ، اعلیٰ سطح کی سیکورٹی اور مقامی ٹیکنالوجی کی معیشت کوفروغ کی سہولیات دی جائیں۔ BiP ایک بہترین سروس ہے جو پہلے ہی دنیا کے مختلف حصوں میں خود کو منوا چکی ہے اورجاز کی طرف سے پاکستان میں اسے لانچ کرنے سے صارفین اور ڈیجیٹل ایکو سسٹم دونوںکا فائدہ ہوگا۔‘‘ترک سیل کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر مرات ایرکان(Murat Erkan) نے کہا کہ،’’ڈیجیٹل سروسز کو بڑھانا ترک سیل کی ترقی کا ایک اہم جزو ہے۔
 کیونکہ ہم اپنے صارفین کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کر نے کی کوشش کرتے ہیں۔ہم شراکت داری کی اہمیت پر پختہ یقین رکھتے ہیں اور پاکستانی مارکیٹ میں BiP کو وسعت دینے کے لیے ہم جازکے ساتھ تعاون کے منتظر ہیں۔ترکی کی جانب سے ویلیوایڈڈ ٹیکنالوجی کی منتقلی کا ہدف حاصل کرنے کے لیے جاز کے ساتھ یہ شراکت داری اہم سنگ میل ہے۔ پاکستان میں BiP کا استعمال بڑھنے کے بعد ہم اس پارٹنرشپ کے ماڈل کو ویون کے دوسرے ممالک تک وسعت دینے کی کوشش کریں گے ۔ہمیں خوشی ہے کہ ہم ان ممالک کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں ۔‘‘چیف ایگزیکٹیو آفیسرBiP گوخان یوکسیک تاپے (Gökhan Yüksektepe)نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ،’’پاکستان دنیا کی سب سے متحرک قوموں میںسے ایک ہے اور اس کی آبادی کے لیے پیغام رسانی ایک بنیادی ایپلی کیشن ہے۔ہمیں خوشی ہے کہ جازپاکستان میں موبائل فون کے 18کروڑ80 لاکھ صارفین کو BiP کی سہولت فراہم کرے گا جو ہمارے ہاں بولی جانے والی پانچ اہم زبانوں کے پنجابی، پشتو اور اردو میں فوری ترجمہ میںانتہائی مددگار ثابت ہو گی۔BiP کی اعلیٰ معیار کی پیغام رسانی،تصاویر اور فوری ترجمہ کی خصوصیات صارفین کی سروسزوالے پورٹ فولیو کے ساتھ ڈیجیٹل آپریٹر بننے کے لیے جاز کی حکمت عملی کے عین مطابق ہیں۔ ہمیں توقع ہے کہ لائیو اسکور اور خبریں فراہم کرنے والا BiP کاکرکٹ چینل پاکستانیوں کی کھیل سے محبت کے پیش نظر خاص طور پر زیادہ مقبول ہوگا۔‘‘

مزیدخبریں