اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سیدنیئرحسین بخاری نے کہا ہے کہ دہشت گروں کے خلاف بنوں میں سیکورٹی فورسز کامیاب آپریشن خوش آئند ہے قوم دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے افواج پاکستان کی پشت پر ہے ارض وطن کے محافظ سپوت ہمارے قومی ہیروز ہیں ۔قوم شہدا وطن کو سلام پیش کرتی ہے نیر بخاری نے کہا ہے کہ انتہا پسندانہ گروہوں اور جتھوں کی بیخ کنی کیلئے سخت ترین اقدامات لازم ہیں نیر بخاری نے مزید کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت کا دہشت گردوں کے خلاف نظر آنے والی کاروائیاں کی بجائے مزاکرات کرنا سوالیہ نشان ہے نیر بخاری کی افواج پاکستان کے شہیدوں کی مغفرت اور زخمی جوانوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ۔
نیئر بخاری