اسلام آباد(خبرنگار ) ہلال احمر پاکستان کے چیئرمین سردار شاہد احمد لغاری نے کہا ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے ہلال احمر کی کوششیں جاری رکھی جائیں گی،جنوبی وزیرستان میں جدید ترین بنیادی مرکز صحت ہلال احمر پاکستان کی کمٹمنٹ کی عمدہ مثال ہے۔ہلا ل احمر وطن عزیز کے کونے کونے میں اپنی موجودگی یقینی بنائے گا۔جنوبی وزیرستان میں اس سے قبل کوئی بھی ہلال احمر پاکستان کا سربراہ نہیں پہنچا مجھے یہ اعزاز حاصل ہوا کہ میں نے قبائلی علاقوں میں ہلال احمر پاکستان کو موجودگی کو یقینی بنایا ہے۔ان خیلات کا اظہار انہوں نے چغملائی کے مقام پر سٹیٹ آف دی آرٹ بنیادی مرکز صحت کے افتتاح اور ہلال احمر کی 75 ویں سالگرہ کی تقریب کے موقع پر کیا۔ ملکی تاریخ میں یہ پہلی بار ہوا کہ ہلال احمر کی سالگرہ تقریب قبائلی علاقہ میں منائی گئی۔یہاں کے عوام نے علاج معالجہ کی بنیادی سہولیات کی فراہمی پر ہلال احمر کا شکریہ ادا کیا ہے۔ضم شدہ علاقہ جات(سابقہ فاٹا)پر مشتمل ہلال احمر برانچ کے سربراہ آصف محسود نے تقرب کا اہتمام کیا تھا۔ہلال احمر کی 75 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اس موقع پر سیکرٹری جنرل ہلال احمر جناب عبیداللہ خان، مقامی عمائدین،ہلا ل احمر سٹاف اور رضاکاروں کی کثیر تعداد موجود تھی۔سردار شاہد احمد لغاری نے کہا کہ میرا عزم ہے کہ جہاں بھی ضرورت ہوگی وہاں ہلال احمر کی موجودگی کو یقینی بنایاجائے گا۔قبائلی علاقوں میں طبی سہولیات اور کمزور صلاحیتوں کی حامل آبادی کی مدد اور اعانت میں ہلال احمر کوئی دقیقہ فرگزاشت نہیں کرے گا۔قبائلی عمائدین کی جانب سے سردار شاہد احمد لغاری کو روایتی پگڑی بھی پہنائی گئی۔
شاہد لغاری