لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام کوکاکولا لاہور اوپن پولو چیمپئن شپ 2022ء میں سیمی فائنلسٹ کا فیصلہ ہوگیا۔ جمعتہ المبارک کو دوپہر دو بجے ڈائمنڈ پینٹس /شیخو سٹیل کا مقابلہ سلام پولو سے ہوگا جبکہ سہ پہر تین بجے ایف جی /دین پولو کا مقابلہ ڈائمنڈ پینٹس سے ہوگا۔ گزشتہ روز پہلے میچ میں ریمنگٹن فارما نے ری ماؤنٹس کو 5-4 سے ہرا دیا۔ دوسرے میچ میں ایف جی /دین پولو نے پلاٹینم ہومز کی ٹیم کو 7-4 سے ہرا دیا۔دونوںفاتح ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔ دونوں سیمی فائنل کل اور فائنلز اتوار کو کھیلے جائیں گے۔