لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام کوکاکولا لاہور اوپن پولو چیمپئن شپ 2022ء میں سیمی فائنلسٹ کا فیصلہ ہوگیا۔ جمعتہ المبارک کو دوپہر دو بجے ڈائمنڈ پینٹس /شیخو سٹیل کا مقابلہ سلام پولو سے ہوگا جبکہ سہ پہر تین بجے ایف جی /دین پولو کا مقابلہ ڈائمنڈ پینٹس سے ہوگا۔ گزشتہ روز پہلے میچ میں ریمنگٹن فارما نے ری ماؤنٹس کو 5-4 سے ہرا دیا۔ دوسرے میچ میں ایف جی /دین پولو نے پلاٹینم ہومز کی ٹیم کو 7-4 سے ہرا دیا۔دونوںفاتح ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔ دونوں سیمی فائنل کل اور فائنلز اتوار کو کھیلے جائیں گے۔
کوکاکولا لاہور اوپن پولو چیمپئن شپ‘ریمنگٹن فارما ‘ایف جی ‘دین سیمی فائنل میں پہنچ گئیں
Dec 22, 2022