لاہور(سپورٹس رپورٹر) سپورٹس ڈائریکٹریٹ خیبر پی کے میں ملازمین کی رجسٹری کو یقینی بنانے کیلئے نیا بائیو میٹرک سسٹم انسٹال کردیا گیا ہے جو ڈائریکٹر جنرل سپورٹس کے دفتر لگا دیاگیا ہے اس سسٹم میں چہرے کی شناخت سمیت انگوٹھے کے ذریعے حاضری لگائی جاسکے گی۔ جس کا افتتاح ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خالد خان نے کردیا۔ سسٹم کی انسٹالیشن سے اب ملازمین کے خلاف ڈیوٹی نہ کرنے کے حوالے سے شکایات بھی ختم ہوجائینگی۔
سپورٹس ڈائریکٹریٹ خیبر پی کے میں حاضری کیلئے بائیو میٹرک سسٹم انسٹال
Dec 22, 2022