لاہور(سپورٹس رپورٹر)سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب احسان بھٹہ اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی سے پاکستان کے انٹرنیشنل لانگ رینج شوٹر محسن نواز نے پنجاب سٹیڈیم میں ملاقات کی، اس موقع پر پاکستان میں لانگ رینج شوٹنگ کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرزپنجاب احسان بھٹہ نے محسن نواز کو شیلڈ دی،ایڈیشنل سیکرٹری سپورٹس ملک ثناء اللہ اور ڈائریکٹرایڈمن سید عمیر حسن بھی موجود تھے۔انٹرنیشنل لانگ رینج شوٹرمحسن نواز نے کہا کہ حوصلہ افزائی پر سیکرٹری سپورٹس پنجاب احسان بھٹہ اور ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی کا شکرگزار ہوں،اپنے ٹیلنٹ کو نوجوان میں منتقل کرنے کا خواہشمند ہوں۔
انٹر نیشنل لانگ رینج شوٹر محسن نواز کی سیکرٹری سپورٹس سے ملاقات
Dec 22, 2022