زندگی میں کوئی ندامت‘ پچھتاوا نہیں ،صرف انجوائے کررہا ہوں:ڈیوڈ وارنر

Dec 22, 2022


 لاہور(سپورٹس ڈیسک)آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے اوپنر ڈیوڈ وارنر نے کہا ہے کہ انہیں زندگی میں کوئی ندامت اور پچھتاوا نہیں اور وہ صرف انجوائے کررہے ہیں۔ بال ٹیمپرنگ ایشو کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مجھے زندگی میں کوئی ندامت نہیں ہے، یہاں کوئی بھی پرفیکٹ نہیں ہے آپ خود اپنا راستہ بناتے ہیں۔ آپ کو اس وقت تک کسی کو نہیں پرکھنا چاہیے جب تک آپ خود پرفیکٹ نہ ہوں، اگر آپ روبوٹ بن کر ہر کسی کو خوش رکھنے کی کوشش کریں تو اس سے فائدہ نہیں ہوتا، یہاں ہر کسی کو خوش نہیں رکھا جا سکتا۔ ماضی میں جو کچھ بھی ہوا اس نے مجھے ایک فرد بنایا، آج شاید میں جہاں ہوں اس ماضی کی وجہ سے ہوں، میرے ارد گرد کے لوگوں کا سرکل بہت چھوٹا ہے یہ وہ لوگ ہیں جن پر میں اعتماد کرتا ہوں اور میں کوئی نصیحت لینے کیلئے بھی انہیں کے پاس جاتا ہوں۔ مجھے کوئی پچھتاوا نہیں، میں اس وقت جہاں ہوں انجوائے کر رہا ہوں، جو لوگ میرے قریبی تھے انہوں نے میرا خیال رکھا لیکن آرگنائزیشن میں سے کسی نے نہیں۔

مزیدخبریں