فتح جنگ (نامہ نگار ) سابق چیئر پرسن ضلع کونسل وا میدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے50 ایمان طاہر نے کہا ہے کہ ضلع اٹک کی سیاسی تاریخ گواہ ہے کہ ہمارے خاندان کے بزرگوں نے علاقائی تعمیر وترقی کیلئے شاندار خدمات سر انجام دیں آج بھی طاہر صادق کی زیر قیادت عوامی فلاح وبہبود کے لاتعداد منصوبہ جات کو موقع پر عملی شکل دی جارہی ہے بجلی کی فراہمی کے منصوبہ جات ہوں یا رابطہ سڑکوں کی تعمیر کے معاملات او رتعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن سمیت ضلع اٹک میں ہماری خدمات کو کوئی بھی سیاسی مخالف چیلنج نہیں کر سکتا ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل فتح جنگ کی یونین کونسل گلیال کی ڈھوک کیر میں بجلی فراہمی کے منصوبہ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر بڑے سیاسی ا جتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا اہتمام سابق چیئرمین یونین کونسل گلیال سردارولائت خان مہورہ کی زیر نگرانی کیا تھااس اجتماع سے میزبان تقریب کے علاوہ شعلہ بیاں مقرر معروف شخصیت سردارفرحت عبا س پھتی خان اورحاجی ظفر جعفر نے بھی خطاب کیا محترمہ ایمان طاہر نے کہا کہ ضلع کونسل اٹک کے محدود وسائل کے باجود بھی ہم نے ضلع اٹک کی تمام یونین کونسلوں کی عوام کو مستفید کرنے کی پوری کوشش کی سازشی عناصر نے عوامی فلاح وبہبود کی ہماری سکیموں میں رکاوٹیں ڈالنے کی بھرپور کوششیں کیں لیکن اللہ تعالی کے فضل وکرم سے ہمیشہ کی طرح ا س میں بھی انہیں ناکام ہوناپڑااور آج حلقہ این ا ے50کی تمام یونین کونسلوں میں بجلی سے محروم آ بادیوں میں بجلی فراہمی کیلئے سامان پہنچ رہاہے حلقہ این 50کی ہر یونین کونسل میںتاریکیوں کو اجالوں میں بدلنے کیلئے ہماری سیاسی جدوجہد جاری وساری ہے ۔طاہر صادق گروپ کی جڑیں عوام میں موجود ہیں کوئی بھی پیراشوٹر نام نہاد وطن پلٹ سیاستدان اس علاقہ کی عوام کے ضمیر کا سودا نہیں سکتااس موقع پر سردارزاہد خان اکھوڑی،ڈاکٹر ربنوازمہور ہ،شیری خان اجوالہ،ا رشد خان مہورہ،شہریار خان مہورہ، سابق کونسلر محمد حنیف،ملک محمد سلیم ڈھرنال،ندیم خان گھکھڑ، مرتضی خان گگن،حاجی محمد اسلم کوٹ فتح خان اور فوکل پرسن محمد بلال بھی موجود تھے ۔