عشق مصطفیؐ ہی کامل ایمان کی نشانی ہے ،راجہ صغیر احمد بگھاروی



کہوٹہ  ( نامہ نگار )  سماجی ومذہبی شخصیت راجہ صغیر احمد بگھاروی سرپرست اعلی ساقی کوثر نعت کونسل پاکستان نے کہا کہ عشق مصطفیؐہی کامل ایمان کی نشانی ہے انسان دنیا میں جس سے بھی محبت کرتا ہے تو اس کی محبت کا کوئی نہ کوئی سبب یا وجہ ضروری ہوتی ہے جس کی بنیاد پر وہ کسی شخص یا چیز کو اپنا محبوب بنالیتا ہے محبت کی تمام اقسام میں سے والدین اور اولاد کی باہمی محبت کی قسم کو چھوڑ کر باقی ساری محبتیں حضور نبی اکرم ؐ کی ذات میں جمع ہیں مخبتِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کچھ تقاضے ہیں۔
، جن کو مکمل کیے بغیر محبت کمال کونہیں پہنچتی اللہ اور اس کے رسولؐ کے بتائے ہوئے راستے پر چل کر جہاں اللہ اور اس کے رسول ؐکا قرب حاصل ہوتا ہے وہاں پر ہی انسان کی دنیا اور آخرت سنورجاتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن