اسلام آباد (نمائندہ نوا ئے وقت ) امیدوار برا ئے یوسی80 چوہدری نا صر محمودنے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا جلسہ 26دسمبر کو ہوگا۔ جس کے مہمان خصوصی اسد عمر صآحب ہوں گے ۔ جلسے میں اسد عمر ایچ 13 کے لوگوں کے لئے بہت بڑا اعلان کریں گے ۔ یوسی 80 میں اس سے پہلے بھی بے شمار ترقیاتی کام ہوئے ہیں جس کی مثال نہیں ملتی۔ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں اس علاقے میں عوام کے لئے کروڑوں کے فنڈز دیئے گئے جس میں ریلوے روڈ اور آئی 13 کی گلیوں اور دیگر کام کئے گئے۔ یوسی 80 کے چیئرمین ناصر محمود چوہدری نے کہا ہے کہ ہم نے اس یوسی میں کام کئے اور انشا اللہ اپنی کارکردگی پر عوام سے ووٹ مانگ رہے ہیں اور انشا اللہ ہم کامیاب ہوکر بھی مزید اس علاقے میں کام کروائیں گے۔ کھوکھلے نعرے ہم نہیں مارتے عوام کو سب کا پتہ ہے 31 دسمبر کو یوسی 80 کی عوام بلے پر مہر لگا کر ثابت کرے کہ سابقہ وزیر اعظم عمران خان عوام کے لیڈر ہیں اور وائس چیئرمین یوسی 80 انشااللہ اس یوسی سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔