امپورٹڈ حکمران الیکشن سے ڈر رہے ہیں ،سردا ر علی خان 

Dec 22, 2022



ڈھرنال (نمائندہ نوا ئے وقت)پاکستان تحر یک انصاف کے رہنما و امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 2سردار محمد علی خان نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکمران الیکشن سے ڈر رہے ہیں انہیں معلوم ہے کہ ان کی ضمانتیں بھی عوام ضبط کروا دیں گے  وفاقی حکومت سے ملک سنبھالا نہیں جا رہا اور غلط فیصلوں سے ملک مزید بحرانوں کا شکار ہو رہا ہے انشااللہ جلد پی ٹی آئی عوامی طاقت سے اقتدار میں آ کر عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف فراہم کرے گی ،،نوائے وقت ،،سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ حلقہ سے پسماندگی کے خاتمے کے لئے پی ٹی آئی ترقیاتی کاموں کے جال بچھا رہی ہے عوامی خوشحالی مشن ہے انہوں نے کہا کہ ملک کو ترقی یافتہ بنانے اور عوام کو خوشحالی دینے کے دعویداروں نے قوم کے لئے دو وقت کی روٹی بھی خواب بنا دی بلند و بانگ دعووں کی حامل پی ڈی ایم سے ملک چلایا نہیں جا رہا عوام کی زندگیاں عذاب بنا دی گئیں ہیں انھوں نے کہا کہ زندگی کے تمام شعبے تنزلی کا شکار ہیں معاشی طور پر ملک تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے بے روزگاری بڑھ رہی ہے اور کاروبار ٹھپ ہو چکے ہیں۔
 ح

مزیدخبریں