اپنے دور اقتدار میں سات کالجز قائم کئے دو یونیورسٹیاں بنائیں،طاہر صادق  


 سنجوال کینٹ(نامہ نگار) سربراہ میجر گروپ و سینئر راہنما پی ٹی آئی و رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق نے کہا ہے کہ دور نظامت میں ضلع بھر میں 375 سکولوں کو آپ گریڈ کر کے پرائمری سے مڈل اور مڈل سے ہائی اورہائی سے ہایئر سیکنڈری کا درجہ دلوایا، سات کالجز قائم کئے دو یونیورسٹیاں بنائیں تعلیم اور صحت کے شعبوں میں ترقی کے ساتھ مواصلات پانی اور بجلی کی اربوں روپے کی سکیمیں مکمل کی اور 25 ہزار افراد کو سرکاری محکموں میں بھرتی کرا کر لاکھوں لوگوں کے گھروں کے چولہے جلائے ہماری سیاست عبادت اور خدمت کی سیاست ہے زاہد محمود اور ان کی برادری کو اپنے ساتھ شامل ہونے پر خوش آمدید کہتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے نواحی گاوں دورداد میں ٹھیکیدار زاہد محمود کی طرف سے منعقدہ شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، زاہد محمود کو میجر طاہر صادق کے قافلے میں شامل کرنے میں ظہیر احمد خان، حاجی اقبال اعوان، سابق کونسلر طاہر محمود، نمبردار رفحان خان،ملک آفتاب اور حافظ عبدالحمید خان کی کاوشیں شامل ہیں سٹیج سیکرٹری کے فرائض ملک رفعت حیات نے انجام دیئے معروف صحافی و علاقہ کی سیاسی و سماجی شخصیت حافظ عبدالحمید خان نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اس موقع پر حاجی محمد اقبال اعوان، سیف اللہ ملک، نمبردار رفحان، ملک آفتاب، شاہد نواز بیگ، ماسٹر نصیر احمد خان، مشتاق احمد خان نیازی، حبیب احمد خان، پٹواری نوازش خان، ماسٹر رمضان، مقصود احمد خان، جواد احمد بھی موجود تھے۔
 م

ای پیپر دی نیشن