ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے چین کو گیس فراہمی کے منصوبے ’سربین گیس فیلڈ‘ کا آن لائن افتتاح کردیا۔
روس کی جانب سے سائبیریا کے راستے چین کو گیس کی فراہمی کی جارہی ہے جس کے بعد چین کو گیس کی سپلائی میں اضافہ ہوجائے گا۔روس کے مشرقی حصے میں گیس کی فراہمی کا سب سے بڑا منصوبہ شروع کیا گیا ہے جبکہ روس نے یورپ کے بجائے مشرق کو گیس برآمد کرنے کا ذریعہ بنانے پر کام شروع کردیا۔سربین گیس فیلڈ کے افتتاح سے چین کو گیس کی سپلائی میں اضافہ ہو جائے گا. اس سلسلے میں مشرقی روس میں یہ گیس کی فراہمی کا سب سے بڑا منصوبہ ہے۔