اسلام آباد: سیشن کورٹ اسلام آباد نے رہنما تحریک انصاف شہباز گل کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں شہباز گِل کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ پروسیکیوٹر نے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ شہبازگل کی جانب سے بہت ہی غیر سنجیدہ رویہ دکھایا گیا ہے. جونیئر وکیل کے ذریعے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی۔پرسیکیوٹر نے استدعا کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ جونیئر وکیل کے ذریعے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست نہیں عدالت کے ساتھ مذاق ہے.شہباز گل کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے جائیں۔عدالت نے شہبازگِل کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے اور ملزم کو 2 لاکھ روپے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزم شہباز گل اگلی پیشی پر حاضری یقینی بنائے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 6 جنوری تک ملتوی کردی۔