کورونا کی نئی خطرناک قسم، چین کے بعد بھارت بھی پہنچ گئی

 عالمی وبا قرار دیئے جانے والے کورونا وائرس کی نئی و خطرناک متعدی قسم کے کیسز چین کے بعد بھارت میں بھی سامنے آگئے۔ جس کے بعد حکومت نے فوری طور پر ایئرپورٹس پر کورونا ٹیسٹنگ سمیت دیگر حفاظتی اقدامات اٹھانے کا اعلان کر دیا۔

مؤقر بھارتی جرائد ’انڈین ایکسپریس‘ اور ’ٹریولر‘ کے مطابق چین کے بعد بھارت کو بھی اومیکرون بی ایف 7 نامی کووڈ ویرینٹ کا سامنا ہے اب تک اس کے 4 کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے 2 گجرات اور 2 اوڑیسا سے تعلق رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ اومیکرون بی ایف 7 پہلی مرتبہ دریافت نہیں ہوئی ہے بلکہ اس سے قبل امریکہ، برطانیہ، ڈنمارک، فرانس، جرمنی اور بلجیئم سمیت دیگر ممالک میں اس سے متاثرہ مریض سامنے آچکے ہیں۔ گزشتہ ماہ مؤقر جریدے سیل ہوسٹ اینڈ مائیکروبو جرنل ( Cell Host and Microbe) نے بھی اس ضمن میں تفصیلی رپورٹ شائع کی تھی۔

ای پیپر دی نیشن